کراچی سے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ آگنائزیشن کا خطرناک دہشتگرد گرفتار، سنسنی خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی:
سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ آگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم درویش عرف ساگر نے بتایا کہ وہ محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے۔ ملزم 2015 میں بی ایس او آزاد میں شامل ہوا اور 2018 میں ملزم کالعدم بی ایل اے کے کارندے فاروق بلوچ کے گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں فاروق بلوچ اور مجید عرف بابا کے ساتھ ملکرکالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کارندوں کی سہولت کاری میں ملوث رہا ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ملزم اورحیام بلوچ کے ساتھ ملکر خود کش خاتون ماہل بلوچ کی ذہن سازی اورسہولت کاری کرنے میں بھی ملوث رہا۔ گرفتار ملزم بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا علاج معالجہ کروانے اورمحفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اس کے قریبی ساتھی فاروق بلوچ، مجید عرف بابا، فراز عرف گنج، ناصر ذکری، شہزاد ذکری اور بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کربلوچستان اورکراچی میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد دہشت گردی کی کاررائیوں میں ملوث ہیں اوربلوچستان میں سرگرم ہیں۔
ملزم کے دو ساتھی پرویز ذکری اور ظفر عرف ماما جعفر ایکسپریس ٹرین حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ گرفتارملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کر کے مختلف بلوچ دہشت گرد تنظیموں کوتقسیم کرنے میں ملوث رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف اور فورسز کے خلاف مہم جوئی میں بھی ملوث رہا ہے گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملوث رہا ہے
پڑھیں:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو توہین عدالت پر سزا سنا دی گئی، کمرہ عدالت سے گرفتار
سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا امتیاز احمد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 دن قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے راجا امتیاز احمد کو کمرہ عدالت سے فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
فیصلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ راجا سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ نے سنایا، جس میں کہا گیا کہ راجا امتیاز احمد نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اور سپریم کورٹ کے وقار کو مجروح کیا۔ عدالت نے اپنے ریماکس میں کہاکہ مذکورہ جج نے منشیات کے ایک مجرم کو خلاف قانون بری کیا۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا امتیاز احمد نے 16 فروری 2023 کو سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف منشیات کے ملزم کو بری کردیا تھا۔ ملزم کی ضمانت پہلے ہی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں سے مسترد ہو چکی تھی۔
عدالت کے مطابق ملزم بری ہوتے ہی ملک سے فرار ہوگیا، جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے احکامات میں واضح کردیا تھا کہ ملزم کی دوبارہ ضمانت صرف سپریم کورٹ سے ہی لی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احاطہ عدالت سے گرفتار چیف جسٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا سعید اکرم سپریم کورٹ عدالتی احکامات وی نیوز