یوم تکبیر ؛ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سٹی 42: یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
وفاقی حکومت کے چھٹیوں کے گزٹ کے مطابق یوم تکیبر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے
وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
قبل ازیں سندھ حکومت نے بدھ 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر پر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو تمام پاکستانی ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عام تعطیل کا اعلان یوم تکبیر مئی کو
پڑھیں:
سندھ حکومت کا یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے بدھ 28 مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیرپر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 28 مئی کو یوم تکبیر پر بند رہے گا۔
مزید :