یوم تکبیر،28مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم تکبیرپر28مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 28مئی کو عام تعطیل کا فیصلہ دسمبر2024میں کیا گیا تھا،گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت اور آج پنجاب حکومت نے بھی یوم تکبیر پر28مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عام تعطیل
پڑھیں:
باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار، مقدمہ بھی درج
باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے کے بم دھماکے کی ایف آئی ار تھانا سی ٹی دی میں درج کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق ایف آئی ار کے متن میں کہا گیا کہ اے سی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہے تھے، اطلاع موصول ہوئی کہ کہ اے سی اور دیگر پر حملہ ہوا، واقعہ میں اے سی سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔
باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی۔
سی ٹی ڈی نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔