فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، گارڈ آف آنر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین ہے، بہادر پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارت کی بلااشتعال، بزدلانہ جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
صاحبزادہ فرحان کا اعزاز، بمرا کو چھکا جڑنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ اس طرح انہوں نے بمرا کا چھکا نہ لگنے کا غرور خاک میں ملادیا۔
یہ یادگار لمحہ چھٹے اوور کی تیسری گیند پر آیا جب فرحان نے جرات مندانہ شاٹ کھیلتے ہوئے بال کو بیک ورڈ اسکوائر لیگ کے اوپر سے باؤنڈری کے پار پہنچا دیا، اس شاٹ نے نہ صرف تماشائیوں کو حیران کیا بلکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو بھی دنگ رہ گئے۔
کرکٹ شائقین نے اس تاریخی چھکے کو بے حد سراہا، کیونکہ بمرا کو دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کیا جاتا ہے اور اس سے قبل کسی پاکستانی بیٹر نے انہیں چھکا نہیں لگایا تھا۔
پاک بھارت میچز ہمیشہ ہی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، لیکن اس بار صورتحال مزید خاص رہی کیونکہ دونوں ٹیمیں مئی کی چار روزہ جنگ کے بعد پہلی بار آمنے سامنے آئیں۔
Post Views: 2