فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کے لئے تقریب آج ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کے لئے تقریب آج ہو گی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہوگی۔تقریب کا انعقاد ایوان صدر اسلام آباد میں کیا جائے گا، تقریب کے دوران سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جائیں گے۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات شریک ہوں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکی 26 ویں برسی، مزار پر پھول رکھنے کی تقریب
ویب ڈیسک: کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائیرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ میجرجنرل انجم ریاض نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول بھی رکھے۔
اس موقع پر آئی ایس پی آر نے کہا کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی، وہ افواجِ پاکستان، پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال اور تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
Ansa Awais Content Writer