لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے دو نئے کیسز ، رواں سال کیسز کی تعداد 10ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے دو نئے کیسز ، رواں سال کیسز کی تعداد 10ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ نئے کیسز خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت میں 26 ماہ کی ایک بچی میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جب کہ بنوں میں 4ماہ کے ایک بچے میں یکم مئی کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پولیو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، نیشنل ای او سی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 26 مئی سے تیسری قومی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، جس کے دوران تقریبا 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ملک کو پولیو فری بنانے کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخاموش تماشائی نہیں بن سکتے،خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، وزیراعلی سرفراز بگٹی کا اعلان خاموش تماشائی نہیں بن سکتے،خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، وزیراعلی سرفراز بگٹی کا اعلان عمران خان کا پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار میرعلی واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث نکلے، ترجمان پاک فوج ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشری کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب موخر کردی گئی سعودی عرب یا امارات میں پاک بھارت مذاکرات ہوسکتے ہیں جس میں امریکا بنیادی کردار ادا کریگا، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئے کیسز لکی مروت کیسز کی
پڑھیں:
حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ ہی منظور کروانے کا پلان تیار
حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ ہی منظور کروانے کا پلان تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ منظور کروانے کا پلان تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا مقصد وفاق کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کمانڈ آف آرمڈ فورسز سے متعلق آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 243(4) کے مطابق صدرِ مملکت وزیر اعظم کے مشورے سے مسلح افواج کے سربراہان کا تقرر کرتے ہیں۔
اسی طرح آرٹیکل 160(3A) کے تحت نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ پہلے سے کم نہیں کیا جا سکتا تاہم ذرائع وزارتِ قانون کے مطابق یہ رکاوٹ دور کرنے کے لیے آرٹیکل 160(3A) میں ترمیم ناگزیر قرار دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا مقصد وسائل کی تقسیم اور دفاعی ذمہ داریوں کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں بین الاقوامی فورسزکی تعیناتی کیلئے متفقہ فریم ورک تیارکر رہے ہیں، ترک وزیرخارجہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم