فیلڈ مارشل کے رینک کے ساتھ آرمی چیف کی تصویر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے رینک کے ساتھ پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔
تصویر میں آرمی چیف کے کندھوں پر فیلڈ مارشل کے رینک دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کی بغل میں فوجی چھڑی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے چہرے پر گہری سنجیدگی ہے۔
اس سے قبل آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب مؤخر کردی گئی، تقریب خضدار حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔
خصوصی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہونا تھی، تقریب کے دوران سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جانے تھے جبکہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کرنا تھیں۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب کسی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے رینک سے نوازا گیا ہے، اس سے قبل جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل مارشل رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل کا رینک اعزازی اور اعلیٰ ترین فوجی عہدہ تصور کیا جاتا ہے، جو عام طور پر غیر معمولی خدمات پر دیا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:”چرس پی کر آئے ہو؟‘‘ ایمل ولی اور چیئرمین پی ٹی اے میں جھڑپ، معافی پر بھی بات نہ بنی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے رینک
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ ، مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 350ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں افاضے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 685روپے بڑھ کر 3لاکھ 6ہزار 069روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کے اضافے سے 3ہزار 871روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کے اضافے سے 3ہزار 318روپے کی سطح پر آگئی۔
مزیدپڑھیں:بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا