فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا جی ایچ کیو پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو یادگار شہداء پر تقریب کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنا اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، خصوصاً شہدا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلینز کے نام کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اعزاز پوری قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے، خاص طور پر ان شہداء کو جو بھارتی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔
تقریب ملتوی
دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج ہونے والی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے، فیلڈ مارشل کی مصروفیات کے باعث تقریب ملتوی کی گئی، تقریب کا دن اور وقت بعد میں طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن بُنیان مرصوص میں شرمناک ناکامی کےبعد بھارت نے اسکول بس پر بہیمانہ حملہ کرایا، ترجمان پاک فوج آپریشن بُنیان مرصوص میں شرمناک ناکامی کےبعد بھارت نے اسکول بس پر بہیمانہ حملہ کرایا، ترجمان پاک فوج خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید قوم، پاک فوج کے لیے خراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق چین سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 38 زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ ا ف ا نر
پڑھیں:
پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے گریمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔
وہ ساؤنڈ انجینئرنگ کے شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
طوریس حبیب کو یہ ایوارڈ ہالی ووڈ کی مشہور فلم ڈیون پارٹ 2 کے ساؤنڈ ٹریک پر اپنی فنی اور تکنیکی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جس کی موسیقی معروف موسیقار ہانس زمر نے ترتیب دی ہے۔
اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں طوریس حبیب نے اس اعزاز کو پاکستان کے لیے فخر قرار دیا اور دنیا کے بڑے پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
واضح رہے کہ طوریس حبیب گریمی ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل 2022 میں گلوکارہ عروج آفتاب نے یہ عالمی اعزاز حاصل کیا تھا۔
طوریس حبیب کی کامیابی کو ملک بھر میں بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے پاکستانی ٹیلنٹ کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
Post Views: 5