اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ایک فوجی اعزاز سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کیلئے قوم کی جانب سے خراج تحسین ہے جو اس وقت ثابت قدم رہے اور شاندار کارکردگی دکھائی جب پاکستان کو اپنی تاریخ کے ایک انتہائی نازک چیلنج کا سامنا تھا۔

بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران جنرل عاصم منیر کی فیصلہ کن قیادت نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بے مثال وقار اور عزت و احترام ملا۔

کابینہ کے ذرائع کے مطابق، منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کی باضابطہ سفارش کی۔ اس تجویز کی بنیاد ان کی غیر معمولی قیادت، اسٹریٹجک قابلیت، اور قوم کے دفاع کیلئے غیر متزلزل وابستگی تھی جس کے اعتراف میں کابینہ نے متفقہ طور پر وزیراعظم کی سفارش کی تائید کی۔

7؍ مئی 2025ء کی رات بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کو پامال کرنے کیلئے بلا اشتعال اور بلا جواز فوجی حملہ کیا۔ اس تاریک گھڑی میں جنرل عاصم منیر نے بے مثال شجاعت، بہادری، واضح سوچ اور عزم کے ساتھ ملک کے دفاع کی قیادت کی۔

ان کی کمان میں مسلح افواج نے تیز، مربوط اور مستعدی سے جواب دیا، دشمن کے مقاصد کو موثر انداز سے ناکام بنایا اور پاکستان کی علاقائی سالمیت کے دفاع کو یقینی بنایا۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ قوم ایک غیر معمولی چیلنجنگ مرحلے سے گزر چکی ہے لیکن جنرل عاصم منیر کی قیادت طاقت اور اتحاد کے ستون کے طور پر کھڑی ہے۔ کابینہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں افواج کو ایک مربوط جنگی حکمت عملی کے تحت متحد رکھا جو ایک تاریخی اور باوقار کامیابی کا باعث بنی۔

بھارت کے ساتھ اس تنازع کے دوران، جنرل عاصم منیر کی کمان نظم و ضبط، ہم آہنگی اور درستگی کی مثال تھی، جس کی وجہ سے ایک ایسی فتح نصیب ہوئی جس نے نہ صرف اس پاک سر زمین کو محفوظ رکھا بلکہ قوم کے حوصلے بھی بلند کیے۔

کابینہ کے ایک ذریعے کے مطابق، یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک نادر لمحہ تھا جو اس بات کا متقاضی تھا کہ مسلح افواج کی رہنمائی کرنے والی شخصیت کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کیلئے غیر معمولی اعزاز سے نوازا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج کے قوانین فور اسٹار جرنیل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی اجازت دیتے ہیں اور فیلڈ مارشل فوج میں اعلیٰ ترین عہدہ بھی ہے۔
(انصار عباسی)

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جنرل عاصم منیر کی غیر معمولی پاکستان کی

پڑھیں:

ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہوچکے،عمران خان
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
  • سپارکو ڈے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا، پاکستان کے خلائی پروگرام کو خراجِ تحسین
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی؛ وزیراعظم
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت اور بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین