گیس مہنگی کر کے عوام کی جیبوں سے اضافی 890 ارب روپے نکالنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2025ء ) گیس مہنگی کر کے عوام کی جیبوں سے اضافی 890 ارب روپے نکالنے کا فیصلہ، اوگرا کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران گیس صارفین کیلئے گیس کے ٹیرف میں تقریباً 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا نے پنجاب، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد کے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ اور سندھ، بلوچستان کے لیے گیس کی قیمت میں کمی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دی ہے، گیس نرخوں میں اضافے اور کمی کی حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے، اوگرا نے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کو گیس فراہم کرنے والی کمپنی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے گیس 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ان دونوں صوبوں کو گیس فراہم کرنے کی ذمہ دار سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے گیس 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اس حوالے سے حتمی نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کے نرخ میں اضافہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا، اوگرا کی جانب سے گیس مینجمنٹ سے متعلق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا معاملہ وفاق کوبھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے، اوگرا نے وفاقی حکومت کو کیٹیگری کے لحاظ سے گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ہے، اوگرا نے گیس کے نرخوں میں ردو بدل کی سفارش مالی سال 2025/26ء کے شارٹ فال کو مدنظر رکھ مرتب کی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی منظوری دی کے لیے گیس اوگرا نے کرنے کی گئی ہے
پڑھیں:
’کالجز میں طلبا کو فوجی تربیت دی جائے اور حوصلہ افزائی کیلیے 20 اضافی نمبر دیے جائیں‘
وزیراعظم اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور اور ویمن گارڈز کی تربیت کو دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا قمر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور (NCC) اور ویمن گارڈز کی تربیت دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عذرا قمر نے تجویز دی کہ فوجی تربیت حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 20 اضافی نمبر بھی دیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت اور خدمت کا جذبہ نصاب کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر 10 مئی کو پاک افواج کی قربانیوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے پر زور دیا، تاکہ نوجوان نسل سرفروشی کی داستانوں سے آگاہ ہو اور قومی جذبے سے سرشار ہو۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا سب کا حق ہے، لیکن وطن کے لیے خدمات انجام دینا ہمارا فرض ہے۔