پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر کہا ہے کہ یہ کافی نہیں ہے انہیں بادشاہ کا خطاب دینا چاہیے تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جس ملک میں جنگل کا قانون ہو اس ملک میں فیلڈ مارشل نہیں بادشاہ کا خطاب دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں جنرل عاصم منیر کے نئے عہدے نے ان کی ذمے داریاں بڑھادیں، تحریک انصاف پر سختیاں ختم ہونی چاہییں، بیرسٹر گوہر

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اب ان پر زیادہ ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں اور انہیں مزید کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ اب بہت عرصہ ہوگیا ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پر سختیاں ختم ہوں۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیں گے تو انہوں نے کہا کہ “مبارکباد دی ہے، پاکستان تحریک انصاف اپنا باقائدہ موقف جاری بھی کردے گی”۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے اور عمران خان بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی پاکستان کی افواج کے ساتھ ہے اور افواج سے جو بھی تعلق رکھے گا وہ ہمارے لیے غیر متنازع ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے فوج کے ساتھ رابطے بحال نہیں ہوئے ہیں لیکن ہماری خواہش ضرور ہے کہ (بحال ہوجائیں) کیوں کہ عمران خان نے بھی کہا ہے ہم نے فوج کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی نے پوری قوم کو سرخرو کیا ہے اور وہ فضا ہمیں قائم رکھنی چاہیے کیوں کہ بھارت پھر کوئی حرکت بھی کر سکتا ہے اس لیے پوری قوم میں اتحاد ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہم اور ساری دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ فوج کا سیاست میں کوئی رول نہیں ہونا چاہیے اور جو بھی ہو وہ جو کچھ کرے سیاست سے بالاتر ہوکر کرے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہرحال فوج ایک بڑا ادارہ ہے اور اس کا سیاست پر اثر تھا اور ہے بھی اس لیے لہٰذا میں تو یہی درخواست کروں گا کہ حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے جو کوئی بھی کچھ کرسکتا ہو وہ اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مشروط مبارکباد

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان 2 سال سے جیل میں ہیں اور اتنا عرصہ انہیں قید میں رکھنا نا انصافی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ عمران خان کا کیس لگا دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف بیرسٹر گوہر جنرل عاصم منیر عمران خان رہائی فیلڈ مارشل مبارکباد وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف بیرسٹر گوہر عمران خان رہائی فیلڈ مارشل وی نیوز بیرسٹر گوہر نے کو فیلڈ مارشل کہ عمران خان عاصم منیر کو تحریک انصاف نے کہا کہ کہا ہے کہ انہوں نے کے ساتھ ہے اور

پڑھیں:

عمران خان جیسی سخت قید کسی نے نہیں کاٹی، 10 محرم کے بعد تحریک شروع ہوگی، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان جس قید کا سامنا کر رہے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 22 گھنٹے ایک ہی سیل میں رہتے ہیں اور ان کے لیے تمام بنیادی سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، یہاں تک کہ کتابوں تک کی رسائی بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ بچوں سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عام قیدیوں سے زیادہ سخت حالات میں رکھا گیا ہے اور ان جیسی قید پہلے کسی سیاسی رہنما نے نہیں کاٹی۔ علیمہ خان نے الزام لگایا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے 26 ایم پی ایز کو ڈی سیٹ کر کے ان کی نشستیں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو دی جا رہی ہیں تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی جماعت کو تحریک کے آغاز کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں اور طے شدہ پلان کے مطابق 10 محرم کے بعد باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ اس کی ضرورت ہی نہیں بلکہ عوام کو بغیر ترمیم کے بھی اصل صورتحال سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری 
  • ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے: محسن نقوی
  • نواز شریف سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں ہو سکتی: علیمہ خان
  • نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہو سکتی، علیمہ خان
  • عمران خان جیسی سخت قید کسی نے نہیں کاٹی، 10 محرم کے بعد تحریک شروع ہوگی، علیمہ خان
  • زندگی بھر جیل رہوں،یہ حکومت قبول نہیں(عمران خان)
  • صدر ٹرمپ کے عمران خان کا ذکر نہ کرنے اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی وجہ بالآخر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادی
  • نوازشریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئیں ،علیمہ خان
  • عمران خان نے کہا انسے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان
  • عمران خان کو خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، پورے سسٹم نے مائنس کیا، علیمہ خان