سانحہ خضدار کے حوالے سے ہم جو کہہ رہے ہیں،اُس کا ثبوت دیں گے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت دیں گے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے۔خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں اس کا ثبوت دیں گے، بھارت پیسہ دیتا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے یہاں خونریزی کرتی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 9 لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے، ہم کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرائی جائے۔حالیہ پاک ،بھارت جنگ میں ہم نے 3سے 4 دن بہت تحمل کا مظاہرہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہہ رہے ہیں
پڑھیں:
بھارت کیساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، خواجہ آصف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، چند ماہ پہلے یہ سب کچھ ناممکن نظرآ رہا تھا مگر اب سب بہتر نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ماضی میں بھی بڑے مسائل کا بہادری سے مقابلہ کیا، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنےکے لیے ذہنی ہم آہنگی لازم ہے۔
مزیدپڑھیں:شبھمن گل نے کوہلی ، ٹنڈولکر اور گواسکر کے بڑے ریکارڈ توڑ دیے