خضدار ، شواہد دیں گے، بھارت پیسہ دیتا بی ایل اے، ٹی ٹی پی خونریزی کرتی: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم خضدار واقعہ پر جو بھی کہہ رہے ہیں اس کے شواہد پیش کریں گے۔ خالی خولی بات نہیں کریں گے۔ بی ایل اے مکمل طور پر بھارتی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔ بھارت پیسہ دیتا ہے۔ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی یہاں خونریزی کرتی ہیں۔ ہم دہشتگردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچل دیں گے۔ اس سے زیادہ بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ آپ بچوں کو نشانہ بنائیں۔ کوئی بھی تحریک بچوں کو نشانہ بنائے تو وہ کمزور ہو جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔