اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بدھ کی رات کو ’کیپیٹل جیوئش میوزیم‘ کے باہر دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جن میں ایک اسرائیلی سفارتکار بھی شامل ہے۔

واشنگٹن میں میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ہلاک شدگان، جن میں سے ایک مرد تھا اور دوسری ایک خاتون، میوزیم میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ ایک 30 سالہ مشتبہ شخص نے چار افراد کے ایک گروپ کے پاس پہنچ کر فائرنگ کر دی۔

پامیلا اسمتھ نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد موقع پر موجود سکیورٹی حکام نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب اسے حراست میں لیا گیا، تو مشتبہ حملہ آور نے نعرہ لگانا شروع کر دیا: ’’فلسطین کو آزاد کرو۔

(جاری ہے)

‘‘

آؤشوٹس کی موت کی چمنی، سفید دھواں اور سرخ آسمان

یہودیوں کو نقصان پہنچانا سرخ لکیر کو عبور کرنا ہے

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے اس واقعے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ واشنگٹن کے مناظر نے ان کا دل دہلا دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، ’’یہ نفرت اور سامیت دشمنی کا ایک قابل نفرت عمل ہے، جس نے اسرائیلی سفارت خانے کے دو نوجوان ملازمین کی جانیں لے لی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم واشنگٹن ڈی سی اور پورے امریکہ میں یہودی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل، ہمارے لوگوں اور ہماری مشترکہ اقدار کے دفاع میں، متحد رہیں گے۔

دہشت گردی اور نفرت ہمیں نہیں توڑ سکے گی۔‘‘

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے اس حملے کے بارے میں کہا کہ یہ ہلاکت خیز فائرنگ ’’سامیت مخالف دہشت گردی کی ایک گھٹیا حرکت ہے۔‘‘

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’یہودی برادری کو نقصان پہنچانا ایک سرخ لکیر عبور کرنے کے مانند ہے۔

‘‘

جرمنی میں گزشتہ برس اسلام مخالف جرائم کی تعداد دگنی، رپورٹ

ان کا مزید کہنا تھا، ’’ہمیں یقین ہے کہ امریکی حکام اس مجرمانہ فعل کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ اسرائیل اپنے شہریوں اور نمائندوں کے تحفظ کے لیے پوری دنیا میں ہر جگہ پرعزم طور پر کارروائی کرتا رہے گا۔‘‘

امریکہ کا ذمہ داروں کو سزا دینے کا عزم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان ہلاکتوں کی مذمت کی اور کہا، ’’یہ خوفناک ہلاکتیں، جو ظاہر ہے کہ سامیت دشمنی پر مبنی ہیں، اب ختم ہو جانا چاہییں۔

امریکہ میں نفرت اور بنیاد پرستی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر لکھا کہ حکام ہلاکت خیز فائرنگ کے ذمہ داروں کا سراغ لگائیں گے۔ ’’یہ بزدلانہ، سامیت دشمنی پر مبنی تشدد کا ایک ڈھٹائی والا کام ہے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم ذمہ داروں کا سراغ لگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

‘‘

اسلاموفوبیا اور نسل پرستی: برطانوی سیاست دان کی پارلیمانی پارٹی کی رکنیت معطل

امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا: ’’میں واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل جیوئش میوزیم کے باہر خوفناک فائرنگ کے منظر کے پاس ہی موجود ہوں۔ اس کے بارے میں ہم مزید معلومات کے لیے کام کر رہے ہیں اور میں تشدد سے متاثرہ افراد کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو اس فائرنگ کے بارے میں بریفنگ دے دی گئی ہے۔

انہوں نے ایکس پر لکھا: ’’ہم اس کا جواب دینے اور مزید معلومات کے لیے (میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ) کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘

ادارت: مقبول ملک

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فائرنگ کے انہوں نے ایکس پر کے لیے نے ایک

پڑھیں:

( اورنگی اور کورنگی میں واقعات ) ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

جوس سینٹر کے ملازم نے ڈاکوؤں کے سامنے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی
رواں سال اب تک ایسی وارداتوں میں 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،پولیس رپورٹ
شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ اورنگی ٹاؤن اور کورنگی میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ایسی وارداتوں میں 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پولیس کے مطابق پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں جوس سینٹر پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 20 سالہ عابد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، مگر اہل خانہ اور دکان کے مالک کے مطابق اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث عابد جانبر نہ ہو سکا۔واردات کے دوران دکان میں موجود ایک شہری نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا، جس کی شناخت محمد عدنان علی کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔دوسرا افسوسناک واقعہ کورنگی میں پیش آیا، جہاں 30 سالہ فیصل محمود کو بچوں کو اسکول سے لینے کے لیے جاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گولی نوجوان کی آنکھ میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ فیصل ایک مقامی مسجد کے موذن کا بیٹا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فیصل موقع پر تڑپتا رہا، مگر ڈاکو موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کا دعویٰ کیا ہے اور شہر میں موٹر سائیکل چھیننے والے گروہوں کی دوبارہ سرگرمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی اہکاروں کے قتل کی مذمت
  • امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
  • واشنگٹن میں فائرنگ سے خاتون سمیت اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک، ایک مشتبہ شخص گرفتار
  • واشنگٹن: میوزیم کے باہر فائرنگ، 2 افراد ہلاک
  • واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار
  • واشنگٹن میں فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک
  • واشنگٹن، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 ملازمین کو گولی مار کر قتل کردیا، سکیورٹی ہائی الرٹ
  • چین کا خضدار دھماکے پر شدید ردعمل، لواحقین سے اظہار یکجہتی
  • ( اورنگی اور کورنگی میں واقعات ) ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک