26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کر لیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکلا علی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا منظور کرلیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار مچلکوں کی عوض منظور کر لیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار
کوئٹہ:بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بارکھان میں سرچ آپریشن کیا جو کہ بارکھان کے علاقوں دولوائی اور ویٹاکڑی میں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد اور اس کا سہولت کار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد علاقے میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔