مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں ان کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ جعلی مینڈیٹ سے آئی حکومت کس بنیاد پر کراسکتی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو اپنے ووٹ سے لے لیا تھا، جو حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہو وہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کس بنیاد پر کرا سکتی ہے۔ان کا کہناہے کہ موجودہ حکومت پولی گراف ٹیسٹ کراکے اس کے نتائج جعلی بنا سکتی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات بنانے والوں کا بھی پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہئے تاکہ ان سازشوں کا پردہ فاش ہو سکے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نہ تو کوئی بیرون ملک جائیداد ہے اور نہ ہی کوئی اثاثہ ہے، سپریم کورٹ انہیں پہلے ہی صادق اور امین قرار دے چکی ہے۔ مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا ہے کہ مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہئے تاکہ قوم کو سچ معلوم ہوسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک جماعت نے9مئی کو جو کچھ کیا، وہی سب دہشتگرد بھی کرتے ہیں، مریم نواز ایک جماعت نے9مئی کو جو کچھ کیا، وہی سب دہشتگرد بھی کرتے ہیں، مریم نواز صدر ٹرمپ جنگوں کے خلاف ہیں، وہ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں، بیرسٹر سلطان مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے، یشونت سنہا تین سال میں وفاقی اداروں کے 3ہزار 500کرپٹ ملازمین گرفتار ، رپورٹ پیش بس بہت ہو چکا، دہشتگردوں اور سہولت کیلئے کوئی نرمی نہیں، اراکین سینیٹ بھارت دہشتگردوں کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے، سینیٹر عرفان صدیقیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ بیرسٹر سیف مریم نواز
پڑھیں:
اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔