آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یہ اعزاز دیا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دیے جانے کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے، خصوصی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید سے تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہیں۔

وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس، صوبائی گورنرز اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، غیر ملکی سفارت کار، سول وعسکری حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے، ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جذبہ مثالی تھا، وطن کے لیے فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملکی خود مختاری اور سلامتی کے لیے فیلڈ مارشل کا کردار اہم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دیا گیا کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب

وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے سیکٹر ایف-8 ٹو میں ایک خاتون نے گھر میں گھس کر تقریباً 80 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔ چوری کی گئی اشیاء میں پاکستان کے سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی تاریخی اشیاء بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر تھانہ مارگلہ میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے محمد تیمور ایوب خان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380 کے تحت درج کی گئی۔ محمد تیمور ایوب خان کے والد اکبر ایوب خان خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق محمد تیمور ایوب خان نے بتایا کہ وہ صبح تقریباً پانچ بج کر پینتیس منٹ پر گھر میں موجود تھے جب ایک نامعلوم خاتون گیٹ پھلانگ کر ان کے ڈرائنگ روم میں داخل ہوئیں۔ کچھ دیر بعد جب انہوں نے سامان چیک کیا تو قیمتی چاندی کی اشیاء غائب پائیں۔

چوری ہونے والے سامان میں دو چاندی کے لیمپ (وزن دو کلو)، ایک چاندی کا تھال (تین کلو)، چاندی کے برتن (چار کلو)، ایک چاندی کا باکس (دو کلو) اور سب سے اہم فیلڈ مارشل ایوب خان کا دعوتی اسکرول شامل تھا۔ اس کے علاوہ ہرن کے منہ والا چاندی کا پیالہ (ایک کلو)، چاندی کی ٹرے (ڈیڑھ کلو)، چائے دان، ڈونگا اور بڑا چمچ (تقریباً ایک کلو) بھی چوری کیے گئے۔ خاتون میک اپ کا سامان اور دیگر گھریلو اشیاء بھی ساتھ لے گئی۔

مدعی کے مطابق چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان قیمتی اشیاء میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی یادگاریں بھی شامل ہیں، اس لیے پولیس فوری طور پر کارروائی کرے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نامعلوم خاتون کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمہ کو گرفتار کر کے قیمتی سامان برآمد کر لیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کی جا رہی ہے، اور ابتدائی تفتیش میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واردات میں پیشہ ور گروہ ملوث ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے‘ فیلڈ مارشل
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی افغان پالیسی لائق تحسین ہے
  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل
  • افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • طالبان حکومت نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت دی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • افغان سرزمین سے کی جانے والی دہشتگردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے دہشتگردوں کی مدد کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور دورہ، قبائلی عمائدین سے اہم ملاقات