پابندیاں نرم کرنے کا شکریہ؛ شامی جوڑے نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پابندیاں نرم کرنے کا شکریہ؛ شامی جوڑے نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
دمشق(سب نیوز )شام کے صوبے حمص میں نومولود کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق شام میں والدین نے بیٹے کا نام ٹرمپ احمد السطوف رکھ دیا جسے دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ ان کے گھر پہنچ گئے۔
روایت سے ہٹ کر اپنے بچے کا نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے شامی والد نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی صدر کے شکرگزار ہیں جنھوں نے شام پر سے پابندیاں ہٹائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم سخت مشکل میں تھے۔ بہت کٹھن دور گزارا ہے لیکن جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے ایک امید جاگ اٹھی ہے۔
نومولود کے والد نے مزید کہا کہ ہمارے ملک پر عائد اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے ختم ہونے سے مستقبل میں چیزیں تبدیل ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے اچھے دنوں کی خوشی میں ہی پابندیاں ہٹانے والے ٹرمپ کے نام پر بچے کا نام رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں سعودی عرب میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کے بعد شام پر کئی سال سے عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ برس دسمبر میں احمد الشرع نے باغی گروہوں کی قیادت کرتے ہوئے بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا اور وہ فرار ہوکر روس پہنچ گئے تھے۔ جس کے بعد سے احمد الشرع کی حکومت کو سعودیہ سمیت عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے اور ریاض میں ہی ان کی ملاقات امریکی صدر سے ہوئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو امریکا کو ذمے دار تصور کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو امریکا کو ذمے دار تصور کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ 35 روز میں مکمل، وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے آئی ایف ایم وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، معاشی ایجنڈے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ میڈیا نے ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی اور دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، گنڈا پور کی دھمکی وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹا ئو ن کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رکھ دیا کرنے کا کا نام
پڑھیں:
’ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے ۔۔۔‘‘ حامد میر نے ٹرمپ کی کھل کر پاکستان کی تعریف کرنے پر اہم بیان جاری کر دیا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی تعریف میں بیان جاری کر دیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بڑا چیلنج دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ اُن کا نام لے کر اس کا انکار کریں یا جواب دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ اس بات سے آگاہ ہے کہ پاکستان کے پاس مزید بھارتی طیارے گرانے کی صلاحیت تھی، لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جنگ کو بڑھنے نہیں دیا۔ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے۔‘‘
پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
President @realDonaldTrump praised Pakistan again. Let Indian Prime Minister @narendramodi deny him or respond him by name. Trump administration is aware that Pakistan was in a position to shot down more Indian planes but excercised restraint and never escalated the war. Some… https://t.co/zSfeQCie2u pic.twitter.com/TEmN4s7bRT
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 22, 2025مزید :