شام کے صوبے حمص میں نومولود کا امریکی صدر کے نام پر رکھ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شام میں والدین نے بیٹے کا نام ’ٹرمپ احمد السطوف‘ رکھ دیا جسے دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ ان کے گھر پہنچ گئے۔

روایت سے ہٹ کر اپنے بچے کا نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے شامی والد نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی صدر کے مشکور ہیں جنھوں نے شام پر پابندیاں ہٹائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم سخت مشکل میں تھے۔ بہت کٹھن دور گزارا ہے لیکن جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے ایک امید جاگ اُٹھی ہے۔

نومولود کے والد نے مزید کہا کہ ہمارے ملک پر عائد اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے ختم ہونے سے مستقبل میں چیزیں تبدیل ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے اچھے دنوں کی خوشی میں ہی پابندیاں ہٹانے والے ٹرمپ کے نام پر بچے کا نام رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں سعودی عرب میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کے بعد شام پر کئی سال سے عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا نام

پڑھیں:

اے آئی نے جوڑے کو 18 سال بعد اولاد کی خوشی دے دی

ایک جوڑے نے 18 سال کی بانجھ پن کے بعد کامیابی سے حمل ٹھرا لیا اور اس میں کولمبیا یونیورسٹی کے نئے اے آئی سسٹم اسٹار نے مدد کی، جو چھپے ہوئے سپرم کو بغیر کسی سرجری کے دریافت کرتا ہے۔

یہ نئی تکنیک مردوں میں ازوسپرمیہ (جہاں سیمن میں سپرم نہیں ہوتا) کے مرض کا علاج کرنے میں امید کی کرن بن سکتی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے فرٹیلٹی سینٹر میں تیار کیا گیا اسٹارسسٹم، جو اسپیس سائنس کی ٹیکنالوجی سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے، سپرم کی تلاش کے لیے ہائی ریزولوشن امیجنگ کا استعمال کرتا ہے۔

اس سسٹم کی مدد سے، محققین نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 8 ملین فریمز میں سیمن کے نمونے کی جانچ کی اور 3 صحت مند سپرم دریافت کیے جو پہلے نہیں ملے تھے۔

اس طریقے میں مردوں کو روایتی سرجری یا سپرم ڈونر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب سپرم مل جاتے ہیں، تو ایک روبوٹ ان کو آہستہ سے نکالتا ہے تاکہ ان کی صحت برقرار رہے۔

اس جوڑے نے اس طریقے سے حاصل شدہ سپرم کو آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) کے ذریعے عورت کے انڈے سے ملایا اور اب وہ پانچ ماہ کی حاملہ ہیں۔

اس طریقے کی قیمت 3,000 ڈالر سے کم ہے، جو کہ آئی وی ایف کے پورے علاج سے بہت کم ہے، جو 30,000 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

مردوں میں بانجھ پن کی شرح بڑھ رہی ہے اور سائنسدان اس کا سبب ماحولیاتی عوامل، طرز زندگی، موٹاپا، اور غذا کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر زیو ولیمز نے کہا کہ کئی مرد جو یہ سمجھتے تھے کہ وہ کبھی بچہ نہیں پیدا کر سکیں گے، اب ان کے لیے امید کی ایک نئی روشنی ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • برازیل اپنے سابق صدر جیر بولسونارو کے ساتھ خوفناک سلوک کر رہا ہے،امریکی صدر
  • برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کیلئے کبھی کام نہیں کیا، کریملن کا ردعمل
  • برکس گروپ کے رکن ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے.صدرٹرمپ
  • تیسری سیاسی جماعت کا اعلان احمقانہ ، ایلون مسک پٹڑی سے اتر گئے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
  • جو ممالک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا،ٹرمپ
  • چین کا جوابی اقدام : یورپی کمپنیوں پر طبی آلات کی خریداری میں پابندیاں عائد
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کورس کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے کو روک لیا گیا
  • برطانیہ کا شام کیساتھ مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے کا اعلان
  • اے آئی نے جوڑے کو 18 سال بعد اولاد کی خوشی دے دی
  • ہم نے امریکا کی طاقت کو بحال کیا، اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ