وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات نہ کروائی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ساتھ نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھاؤ’ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز شریف کو چیلنج کردیا

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو مؤقف پی ٹی آئی اور عمران خان کا ہے وہی میرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف جو مقدمات ہیں ان کے فیصلے دیے جائیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے 5،6 افراد کو بجٹ کے حوالے سے عمران خان سے ملنے دیا جائے۔

ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چل سکتا، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو عمران خان تیار ہیں، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ ڈنڈے کے زور پر پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا، ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا میںڈیٹ چوری ہوا اس کی ہمیں نہیں ملک کو ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: شہباز شریف مخالف گنڈاپور کی حکومت کہاں کھڑی تھی؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

جنگ جاری ہے، ہر حال میں عمران خان کو رہا کروائیں گے

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری جنگ جاری ہے اور ہم ہر حال میں عمران خان کو رہا کروائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف آئی ایم ایف شرائط پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ا ئی ایم ایف شرائط پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور نے ا ئی ایم ایف نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

وفاق اور خیبر پختونخوا میں این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے

فوٹو فائل

وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان نیشنل فنانشل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہے کہ این ایف سی سمیت مشترکہ مفادات کونسل( سی سی آئی) میں جو معاملات رکھتے تھے انہیں منوایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی ایوارڈ نظرثانی معاملے پر ممبر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت سے این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کےلیے ممبر کا نام مانگا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دینگے، گنڈاپور
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، گنڈا پور کی دھمکی
  • علی امین گنڈاپور کی نئی دھمکی
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، گنڈا پور کی دھمکی
  • اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے کی ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے، علی امین گنڈا پور
  • بجٹ کیلئے ہمارے لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے: علی امین گنڈاپور
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی ملاقات
  • وفاق اور خیبر پختونخوا میں این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے