سینیٹ میں سول کورٹس ترمیمی بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
سینیٹ نے سول کورٹس ترمیمی بل منظور کر لیا، بل وزیرِ مملکت شذرہ منصب نے منظوری کےلیے پیش کیا۔
اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ مملکت کو علم ہی نہیں کہ بل میں ہے کیا، بہتر ہوتا کہ بل کی منظوری کے لیے وزیر قانون ایوان میں موجود ہوتے۔
اس کے علاوہ سینیٹ میں سول سرونٹس ترمیمی بل بھی شذرہ منصب کی جانب سے پیش کیا، جس کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
سینیٹ میں قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی۔
شذرہ منصب نے کہا کہ بل سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔
علاوہ ازیں سینیٹ میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پیش کیا۔
اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل کو بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہم اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل کی مخالفت کریں گے۔
پاکستان بحریہ ترمیمی بل سینیٹ میں شذرہ منصب نے پیش کیا، پاکستان بحریہ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹ میں پیش کیا پیش کی
پڑھیں:
خضدار واقعہ: سینیٹ نے بھارتی دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور کرلی
اسلام آباد:سینیٹ نے خضدار واقعے پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف قردارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں خضدار واقعہ پر ایوان میں قردادار پیش کی گی جو کہ سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پیش کی ایوان نے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں معصوم بچیوں کی بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ حملہ بھارت نے پلان کیا اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ معصوم بچوں کے خلاف یہ ایک شرم ناک اقدام اور ناقابل برداشت ہے، پوری قوم دہشت گردی کے اس بزدلانہ قوم کے خلاف متحد ہے، اس دہشت گردی کے خلاف آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے تاکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔