Express News:
2025-07-08@01:49:51 GMT
بھارتی پروازوں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی۔
ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی۔
بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔
بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد 23مئی تک فضائی حدود بند کی گئی تھی جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود
پڑھیں:
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں بھرتیوں کیلئے پیپرلیک ہونے کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے ای)میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے ڈیوائس استعمال ہوا اس پہلو کو بھی تحقیقات میں دیکھا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا پیپر 22 جون کو لیا گیا، آسامی کے لیے ٹیسٹ صبح 10 بجے سے ایک بجے تک تھا اور بتایا گیا کہ جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ دوپہر کو تین بجے پیپر کا ایک صفحہ کسی نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اورلیک کرکے پیپر کو ڈیلیٹ کیا گیا اور پی اے اے کی ٹیم نے معاملے کی تحقیقات میں شان علی جاکھرانی کے پیپر سے وہ لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔