وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، سیکرٹری داخلہ خرم آغا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، سیکرٹری داخلہ خرم آغا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاق سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، خضدار میں حملہ بس پر نہیں، ہماری اقدار اور تعلیم پرتھا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے۔ دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ حملہ بس پر نہیں، ہماری اقدار اور تعلیم پر تھا۔سیکرٹری داخلہ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہیں، دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خرم آغا نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تمام اجزا آپریشنل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ، کوئی کیسے دبائو ڈال سکتا ہے ؟، سپریم کورٹ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35فیصد کی سطح پر آگئی نجی اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکرٹری داخلہ
پڑھیں:
پاکستان نے ایل این جی سے متعلق قطر کو آئندہ کاپلان دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-23
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے درآمدی ایل این جی سرپلس ہونے کے معاملے میں پاکستان نے قطری حکام کو آئندہ سال کی طلب کا پلان دے دیا۔ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں2026ء کے لیے 29 کارگوز موخر کرنے کی تجویز پیش کردی، قطری حکام نے31 دسمبر تک پاکستان کی تجویز کا جواب دینا ہے۔حکام کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے سالانہ 108 کارگوز منگواتا ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کے باعث پاکستان نے 2026ء کے لیے 79 کارگوز تجویز کیے ہیں، آئندہ سال مئی سے اکتوپر تک 18 کارگوز موخر کرنے کا پلان قطری حکام کو دے دیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ جنوری سے اپریل تک 11 کارگوز موخر کرنے کا پلان دیا گیا ہے، اگر قطر نے پلان نہ مانا تو کوٹے کے مطابق درآمدی ایل این جی کارگوز منگوانے پڑیں گے۔حکام وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان طویل المدتی درآمدی ایل این جی کا معاہدہ 2031ء تک ہے، معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے ماہانہ 9 درآمدی ایل این جی کے کارگوز منگواتا ہے، معاہدے کے تحت آئندہ سال کا پلان ایڈوانس دینا پڑتا ہے۔حکام نے کہا کہ رواں سال درآمدی ایل این جی گیس کے گھریلوکنکشنز پر پابندی اٹھائی گئی ہے۔