فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کیلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش رفت پر اہم اپڈیٹس شیئر کیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد اور بائنانس کے بانی کے دورہ اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر نے یورپی یونین پر 50فیصد ٹیرف کا عندیہ دیدیا امریکی صدر نے یورپی یونین پر 50فیصد ٹیرف کا عندیہ دیدیا بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع، نوٹم جاری پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر کا شکار ہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جواب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب

پڑھیں:

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت

معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر کی شرکت نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ہانیہ عامر پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہیں ان کی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے، دوسری جانب عاصم اظہر اپنی سریلی آواز اور کامیاب گیتوں کی بدولت پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

دونوں کے درمیان 2018 سے 2020 تک گہری دوستی رہی اور وہ اکثر تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آتے تھے، ان کی قربت نے اُن دنوں میں ان کے تعلقات کی افواہوں کو ہوا دی، جس کی کبھی باقاعدہ تردید یا تصدیق نہیں کی گئی، تاہم بعدازاں دونوں کے درمیان دوری پیدا ہوئی اور عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔

حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو مختلف تقریبات میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھا گیا، حتیٰ کہ انہوں نے ایک جیسے زیورات بھی پہنے، عاصم اظہر نے اپنی سالگرہ سے قبل ایک دھندلی تصویر پوسٹ کی جس میں مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، اسے سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے تعلق کی نئی شروعات کا اشارہ قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by SaherScooop (@saher.scooop)


گزشتہ رات عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، تقریب کی نجی ویڈیوز مشہور انسٹاگرام بلاگر Saher.Scoooop نے شیئر کیں، جس میں دونوں ایک ہی مقام پر موجود تھے، اگرچہ انہوں نے ایک ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرب اس سے بہتر کی حقدار ہیں، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سب کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہ انٹرنیٹ کا سب سے بہترین ڈرامہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل
  • عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات