آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، پاکستان کو معاشی قوت، 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنانا ہے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنا کر 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنائیں گے۔ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ سارک تنظیم صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب، آئی ایم وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شروع میں بھارت کی طرف سے چھ میزائل چلائے گئے تھے جس میں سے چار پنجاب میں اور دو آزاد کشمیر میں گرے۔ یہ ایک حقیقت تھی کہ بھارت نے اپنے ہی علاقے میں چار میزائل فائر کیے جن میں سے تین امرتسر میں گرے۔ سکھوں کے مذہبی مقامات پاکستان کے اندر بھی ہیں۔ ہم مذہبی مقامات کا احترام کرتے ہیں۔ بھارت کی طرف سے ڈرون بھی آئے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک نے اس تنازع کے دوران کوشش کی۔ سعودی وزیر بھی پاکستان آئے۔ ہم نے سب سے یہی کہا کہ پہل نہیں کریں گے لیکن جارحیت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ افغانستان کے ساتھ معاملات میں کافی تنزل تھا تاہم اب اس میں بہتری آئی ہے۔ افغان وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ کے ساتھ بیجنگ میں بہت اچھا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 2025 کے افتتاحی سیشن سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی سالمیت کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ جس طرح دفاعی صلاحیت کا ہم نے لوہا منوایا ہے ایسے ہی ہمیں معاشی لحاظ سے بھی ناقابل تسخیر ہونا ہو گا۔ راولپنڈی چیمبر کی مرتب کردہ بجٹ تجاویز حکومت تک پہنچاؤں گا۔ دریں اثناء عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے وفد نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی ایجنڈے کیلئے تعاون جاری رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں طارق باجوہ سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام، اصلاحات اور پائیدار ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی ایجنڈے کیلئے تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کوئی عالمی سطح کی تنظیم اگر ناکام ہوئی ہے تو وہ سارک ہے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اجارہ داری کی کوشش کی وجہ سے اس ادارے کو ناکامی کا سامنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راولپنڈی چیمبر کہ پاکستان اسحاق ڈار کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔