نجی حج کوٹے میں کوتاہی، رواں برس صرف 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ رواں برس نجی حج اسکیم کے تحت رواں برس 25 ہزار 698 عازمین جاسکیں گے کیونکہ نجی حج اسکیم کے کوٹے میں سستی اور کوتاہی کرتے ہوئے بروقت عمل مکمل نہیں کیا گیا۔
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد میں سیکریٹری وزارت مذہبی امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تک حج کے حوالے سے جو ہوچکا ہے وہ بتانا چاہتا ہوں، حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی اور میں نے مارچ میں وزارت کا چارج سنبھالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ سعودی عرب جاکر انتظامات دیکھے ہیں، پاکستان کی حج پالیسی کے تحت 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد نجی اسکیم کا کوٹہ ہوتا ہے اورمجموعی ایک لاکھ 79 ہزار 210 مجموعی کوٹہ بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکیم کے انتظامات وزارت مذہبی امور کرتی ہے اور سعودی عرب کے احکامات کے مطابق سرکاری اسکیم کا کوٹہ مکمل استعمال کیا گیا اور ڈیڈ لائن میں پیسے بھی چلے گئے اور حاجیوں کی منظوری بھی ہوگئی تھی۔
سردار یوسف نے کہا کہ بدقسمتی سے نجی اسکیم میں این جی اوز یا ان کے منظم کلسٹر بنے تھے وہ ان ہدایات پر عمل نہیں کرسکے، اس کی وجوہات ان کو معلوم ہے لیکن سعودی حکومت یا وزارت حج و عمرہ کے احکامات میں وہ برابر کے شریک تھے اور انہیں آگاہ کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت میں عمل مکمل کرنے میں انہوں نے تاخیر کی اور لیت و لعل سے کام لیا اور یہاں پر ان کی پرانی کمپنیوں کے تحت آر ایل دیا جائے لیکن سعودی احکامات اس کے برعکس تھی، جس کے تحت 500 کا ایک کلسٹر ہوتا ہے اور جس کمپنی کے پاس 500 کی تعداد ہوگی اس کو اجازت ہوگی لیکن 2025 کے لیے انہوں نے پہلے ہی بتایا تھا کہ جس کمپنی کے پاس دو ہزار کا ہدف ہوگا ان کو اجازت ہوگی۔
وزیرمذہبی امور نے کہا کہ ان کی 904 کمپنیاں بنی تھیں اور انہوں نے مل کر کلسٹر بنا کر دو ہزار کا ہدف پورا کیا، این جی اوز کی تنظیم ہوپ ہے جو اس کی نگرانی کرتی ہے اور پالیسی چلاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوپ نے 41کلسٹر بنائے، ہوپ کو 14 فروری تک ڈیڈ لائن دی گئی تھی کہ آپ 25 فیصد رقم جمع کرانی تھی اور اس کے بعد آگے کا عمل ہوگا لیکن بکنگ کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 14 فروری تک تقریباً 3 ہزار600 افراد نے پیسے جمع کیے، اس کے بعد ایک ہفتے کی توسیع کردی اور پھر 48 گھنٹے اضافی وقت دیا گیا تو پھر بھی 10 ہزار مزید رقم جمع ہوئی اور مجموعی 13 ہزار 600 کے لگ بھگ تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جب پتا چلا تو میں خود سعودی عرب گیا اور وزیر سے ملاقات کرکے درخواست کی کہ تاریخ میں توسیع کریں لیکن پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے پالیسی بنائی ہوتی ہے لہٰذا توسیع ہوگی تو سب کے لیے ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہوں نے فوری نوٹس لیا اور وزیرخارجہ کی ذمہ داری لگائی اور سعودی عرب سے وزیر خارجہ نے رابطہ کیا توانہوں پاکستان کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ دیا اورباقی مسلم ممالک کو بھی 10 ہزار کا حج کوٹہ ملا۔
سردار یوسف نے کہا کہ اب 25 ہزار698 عازمین حج اس سال نجی اسکیم کے تحت جاسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر حج نے بتایا کہ ہماری وزارت حج نے جب معاہدہ کیا تھا یہ ٹائم لکھا اور ہوپ کا نمائندہ وحید بٹ صاحب نے معاہدے پر دستخط کیے تھے، اس کا مقصد یہ ہے کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں معلوم نہیں تھا اور عذر کرتے ہیں حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کیونکہ وزارت نے اپنی ذمہ داری ان کو آن بورڈ رکھتے ہوئے پوری کی اور ان کو پہلے سے ہدایات ملی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے وقتاً فوقتاً اشتہار دیا گیا اور لوگوں کو اطلاع دی گئی کہ عازمین حج کسی جگہ بکنگ کرتا ہے تو اس میں باقاعدہ تصدیق کرکے بکنگ کریں کہ ان کو اجازت ملی ہے یا نہیں، اگر تصدیق نہیں ہو تو اس کمپنی کے ذریعے بکنگ نہ کریں۔
وزیرمذہبی امور نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ یہ حاجی ہیں اور ان کو کوٹہ ملا تھا اور ان کو جانا چاہیے تھا لیکن بعض لوگوں کی کوتاہی اور غفلت کی وجہ سے وہ رہ گئے۔
سردار یوسف نے کہا کہ جس کی جانب سے کوتاہی ہوئی ہے حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے گی اور وزیراعظم نے باقاعدہ ایک کمیٹی بنا دی ہے، جو انکوائری کر رہی ہے، اس کی رپورٹ آئے گی تو اس پر عمل درآمد ہوگا۔
وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا کہ نجی ٹوور آپریٹرز کے پیسے سرکاری اکاؤنٹ میں گئے، انہوں نے غلط اکاؤنٹس میں منتقل کیے جس سے بکنگ تاخیر کا شکار ہوئی، جس پر سیکریٹری وزارت حجں نے جواب دیا کہ ڈی جی حج کے اکاؤنٹ میں پیسے 50 ملین ریال گئے مگر 700 ملین ریال چاہئیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ 50 ملین پرانے طریقے سے متنازع اکاؤنٹس میں گئے مگر وہ دسمبر سے جنوری میں واپس آگئے تھے، جو پیسے گئے تھے ان سے بھی پلاٹس بک ہوسکتے تھے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ اب واضح کہہ رہا ہوں سعودی حکومت مزید کوئی حج کوٹہ نہیں دے رہی ہے اور جو نجی اسکیم کے عازمین رہ گئے ہیں وہ اب رہ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 مئی تک حج پروازیں مکمل ہوجائیں گے اور یہاں سے سارا عمل مکمل ہوجائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سردار یوسف نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نجی اسکیم اسکیم کے ہزار کا کیا گیا ہے اور کے تحت کے لیے اور ان
پڑھیں:
سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ
سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ضروریات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔احسن اقبال کی زیر صدارت وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگلے 10 روز میں سیلابی نقصانات کا ابتدائی تخمینہ مکمل کر لیا جائے گا۔
حتمی تخمینہ پانی اترنے کے بعد ہی ممکن ہو گا۔اجلاس میں 2025 کے سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی حکومتوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سیلابی نقصانات کا حتمی تخمینہ پانی اترنے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مربوط انداز میں تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دس روز میں سیلابی نقصانات کا ابتدائی تخمینہ مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر امدادی کارروائیاں سرانجام دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بار بھی 2022 کی طرز پر قدرتی آفات کے بعد نقصانات اور ضروریات کا تخمینہ عالمی اداروں کو شامل کر کے لگایا جائے گا۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں درست اور شفاف اعداد و شمار کی بنیاد پر امدادی اقدامات کیے جائیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ سیلاب اور خشک سالی موسمیاتی تبدیلی کے براہِ راست اثرات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے قدرتی آفت میں بھی سیاست کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے پیدا صورت حال پر عالمی بینک کی گہری نظر ہے، ذرائع عالمی بینک کے مطابق ضروریات کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد اقدامات پر غور کیا جائے گا، عالمی بینک بحالی کے لیے ممکنہ اقدامات پر مشاورت میں مصروف ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ جناح ہاؤس حملہ کیس: محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد بھارت جنگ ہار گیا، کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد خفت مٹانا ہے: عطا تارڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم