فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ تمام فوائد مل رہے ہیں جن کا ملک کئی سالوں سے منتظر تھا۔ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بغیر پہیے کے جہاز چلا رہے ہیں جس میں ہم سب اور وہ خود بھی شامل ہیں اور ملک کو فائدہ ہو رہا ہے، لہٰذا انہیں اس کا کریڈٹ دینا چاہیے۔
فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل کی قابلیت اور ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دباؤ میں نہیں آتے اور ملکی مفادات کے تمام محاذوں پر آگے ہیں، چاہے وہ آئی ایم ایف کے معاملات ہوں، سیاست، دہشت گردی یا سرمایہ کاری۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عزت و مقام ملنا چاہیے کیونکہ وہ ایک ”ون مین شو“ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب نہ پی ٹی آئی کو سوال کرنا چاہیے، نہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے اور نہ حکومت سے۔ موجودہ حکومت کی جو کمزوریاں تھیں سب چھپ گیا کیوں کہ ان کے دور میں ہی یہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے ساتھ لڑائی کا وقت نہیں بلکہ انہیں ساتھ بٹھا کر بات کرنی چاہیے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر ان کے بچوں کو نقصان پہنچا تو پھر مودی کا سر مانگنا پڑے گا۔ مودی سے بھارت کی جان سپہ سالار ہی چھڑائے گا، اگر پانی روکا تو ہم بھارت پر حملہ کریں گے، ہم لاشوں کے ڈھیر لگادیں گے، امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت کے آپیشنز ’لاک‘ ہوچکے ہیں، اب اس کے نتائج آنا باقی ہیں۔
علیمہ خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ”بادشاہت تو ہے، بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کبھی پی ٹی آئی سے بات نہیں کرے گی اور فیض حمید کو کم از کم 14 سال قید کی سزا ملے گی۔ عمران خان کی جلد رہائی کے امکانات نہیں ہیں
انہوں نے کہا کہ جس جہاز میں وہ خود بیٹھے ہیں، اس میں ن لیگ بھی ہے اور پی ٹی آئی بھی اسی جہاز میں میں بیٹھنے آ رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پاکستان کے زرعی شعبے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں: آسٹریلین ہائی کمشنر
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے زرعی شعبے، غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کے لئے کوشاں ہے تاکہ مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہوتے ہوئے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دورے کے دورن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈینز، ڈائریکٹرز اور آسٹریلوی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرنے والے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کے دورن کیا۔ آسٹریلیا 40 سال سے پاکستان میں زراعت کے شعبے میں کام کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں زراعت کو متاثر کر رہی ہیں جس کا سامنا کرنے کے لئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنسدانوں کا آسٹریلیا کے ساتھ تعاون، زرعی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ زراعت، لائیوسٹاک اور پانی کے انتظام میں مہارت کی وجہ سے آسٹریلیا پاکستان کے لیے ایک اہم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شراکت کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ آسٹریلیا مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق کے زیراہتمام پاکستان میں مختلف منصوبہ جات پر کام جاری ہے جس سے زرعی خوشحالی ممکن ہو گی۔ پاکستان میں زیر زمین پانی میں بتدریج کمی اور اس کا معیار خراب ہو رہا ہے جو کہ ایک چیلنج ہے۔ سولر پمپس کے بعد زیر زمین پانی کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔