این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
این ڈی ایم اے نے اگلے 12 تا 36 گھنٹے کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی، طوفان، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی،سیالکوٹ،فیصل آباد،سرگودھا، گوجرانوالہ،گجرات، لاہوراور نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول چترال، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم، بنوں میں بھی اگلے 12 سے 36 گھنٹے کے دوران بارش متوقع ہے۔
مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ، ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان، گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
ویب ڈیسک : دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ تشویشناک صورت حال اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں موضع ساہمل کے علاقے میں شدید دریائی کٹاؤ جاری ہے۔ اس قدرتی آفت نے مقامی آبادی کو خطرے میں ڈال دیا ہےحکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے.
سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔