پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا، وزارت غذائی تحفظ
---فائل فوٹووزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کےلیے پانچ لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
وزارت غذائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق چینی کی امپورٹ حکومتی شعبے کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
چینی کی امپورٹ ماضی سے مختلف بہتر حکمت عملی سے کی جارہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، چینی کی فی کلو قیمت 180سے بڑھ کر 185روپے ہو گئی ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں چینی 190روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔
وزارت غذائی تحفظ نے اپنے اعلامیے میں یہ وضاحت بھی کی کہ جب حکومت نے چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا، اس وقت ملک میں چینی وافر مقدار میں دستیاب تھی اور اب چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے چینی امپورٹ کی جا رہی ہے۔