لیہ، زنا کے مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کر عدالت میں ملزم کے حق میں بیان بدل کر ملزم کو فائدہ دیا، متاثرہ نادیہ الطاف نے شوہر کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف زنا کا نامزد مقدمہ درج کروایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع لیہ میں زنا کے ایک مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے زنا کے مقدمے کی متاثرہ اور مدعی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کر عدالت میں ملزم کے حق میں بیان بدل کر ملزم کو فائدہ دیا، متاثرہ نادیہ الطاف نے شوہر کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف زنا کا نامزد مقدمہ درج کروایا تھا۔
تھانہ سٹی پولیس کی تفتیش میں ملزم قصوروار پایا گیااورمیڈیکل رپورٹ میں ملزم کا ڈی این اے بھی مثبت آیا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کے مطابق متاثرہ ، مدعی کااپنے بیان سے منحرف ہو کرملزم کو فائدہ دینا ارتکاب جرم ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متاثرہ خاتون کے خلاف
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔