امریکا میں اسرائیلی سفارتکاروں کی ہلاکت، ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
22 مئی کو بدھ اور جمعرات کی شب اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے ملزم پر وفاقی عدالت میں فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا۔
31 سالہ الیاس روڈریگ نے امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ برائے کولمبیا میں اپنی گرفتاری کی سماعت کے دوران کوئی درخواست داخل نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار
ایف بی آئی کے حلف نامے کے مطابق ملام پر فرسٹ ڈگری کے قتل، غیر ملکی اہلکاروں کے قتل، آتشیں اسلحے کے استعمال کے ذریعے ایک شخص کی موت اور تشدد کے جرم کے دوران آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کا الزام ہے۔
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ الیاس روڈریگز نے واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر 2 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا، جہاں امریکن جیوش کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔
یاد رہے کہ 22 مئی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان کو بدھ کی رات واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی سفارتکار اسرائیلی قتل امریکا کیپٹل جیوش میوزیم ہوم لینڈ سیکیورٹی
پڑھیں:
کراچی، 11 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت، گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف
کراچی:شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51-C میں واقع ایک گھر سے 11 سالہ بچی آسیہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہو رہا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پولیس کے مطابق مددگار 15 کو اطلاع شہری حارث کی جانب سے دی گئی تھی۔ اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی جہاں محلے کی ایک خاتون نے بچی کو کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا تھا۔
محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر بچی کو نیچے اتارا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ آسیہ کی موت گلا گھونٹنے سے واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے بچی کو پھندا لگا کر قتل کیا۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مقتولہ کے والد نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ واقعے سے ایک رات قبل بچی کے والدین کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد بچی کی والدہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔