Islam Times:
2025-07-08@05:57:57 GMT

جنوبی لبنان پر اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

جنوبی لبنان پر اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملے

لبنانی ذرائع نے ملک کے جنوب میں واقع کم از کم 3 دیہاتوں پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید فضائی حملوں اور انکے نتیجے میں ہونیوالے زوردار دھماکوں کی اطلاع دی ہے اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملوں کی خبر دی ہے۔ اس بارے المنار نیٹورک کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے دیہاتوں شمع، وادی العزیہ اور دیر انطار پر ہیلی کاپٹروں اور میزائلوں کے ذریعے متعدد حملے کئے ہیں۔
  ۔ المیادین نے بھی اس حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اس دوران جنوبی لبنان کے گاؤں شمع میں نصب 2 عارضی کیبنز کو بھی ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جبکہ وادی العزیہ نامی گاؤں پر 2 اور دیر انطار نامی گاؤں پر ایک مرتبہ حملہ کیا گیا۔ 
۔

۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تازہ ترین سلسلے میں مختلف فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 78 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 12 امداد کے متلاشی شہری بھی شامل ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے علاقے فلسطین اسٹیڈیم کے شمال میں بے گھر افراد پر  صیہونی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کچھ افراد لاپتہ ہیں، بمباری سے زمین میں ایک بڑا گڑھا بن گیا جس میں کپڑے اور نائیلون سے بنے متعدد خیمے اور ان میں رہنے والے شہری دفن ہوگئے۔

خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023ء سے جاری وحشیانہ جنگ اب تک 56,300 سے زائد فلسطینیوں کی جان لے چکی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی برادری کی مسلسل اپیلوں کے باوجود اسرائیلی افواج کی جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ گزشتہ سال نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے الزام پر عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں بھی مقدمہ زیر سماعت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ : اسرائیلی حملے جاری‘ مزید 105فلسطینی شہید
  • بحیرہ احمر میں یمنی مجاہدین کے حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ڈوب گیا
  • غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی بڑی کارروائی، 6 صیہونی فوجی واصل جہنم، 10 زخمی
  • اسرائیلی جہاز ڈرون حملے میں بحیرہ احمر میں ڈوب گیا؛ حوثی فورسز کا دعویٰ
  • اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے
  • غزہ پر بمباری سے متعدد گھر تباہ، مزید 78 فلسطینی شہید، اسرائیل کا لبنان پر بھی حملہ
  • غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری
  • اسرائیل کی دھمکیاں قابلِ قبول نہیں، ہتھیار نہیں ڈالیں گے، سربراہ حزب اللہ
  • غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 64 فلسطینی شہید
  • کوئٹہ پولیس ہوائی فائرنگ کیخلاف متحرک، ایک ملزم گرفتار