Nawaiwaqt:
2025-05-24@19:06:13 GMT

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1 ہزار 58 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا

ہوا کے کم دباؤ کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، اور بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کم دباو

پڑھیں:

بحیرہ عرب میں طوفان بننے کا خدشہ، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ہوا کے کم دباؤ کا ایک نیا سسٹم تشکیل پا گیا ہے، جو آئندہ 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں 16.4 شمالی عرض البلد اور 71.9 مشرقی طول البلد پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی جانب بڑھنے کا امکان رکھتا ہے، تاہم پاکستانی ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ معلومات پر بھروسا کریں۔ طوفان یا بارش سے متعلق کوئی بھی حتمی پیشگوئی سسٹم کے مزید قریب آنے کے بعد ہی کی جا سکے گی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ڈپریشن میں تبدیل،بھارت سےٹکرانے کو تیار
  • بحیرہ عرب میں طوفان کے آثار، کیا پاکستان کی ساحلی پٹی نشان بن سکتی ہے؟
  • بحیرہ عرب میں کم دباؤ  مزید شدید ہوگیا؛ پاکستان کے ساحلوں کو کتنا خطرہ ہے؟
  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟
  • بحیرہ عرب میں موجود کم دبائوشدت اختیار کرگیا
  • بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کرگیا، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا
  • کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان
  • بحیرہ عرب میں طوفان بننے کا خدشہ، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟