بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایاکہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیارکرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ سسٹم بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ تھا، سسٹم کے کمزور ہونے کے بعد ہیٹ ویو کا امکان بھی ختم ہوجائے گا، سسٹم کے دور جانے سے سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔
سعودی عرب میں غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈرون کا استعمال بھی شروع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری پوائیں چل پڑیں
کراچی:مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، سسٹم شمال کی طرف بڑھ کر 24 گھنٹوں میں ڈپریشن کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ بننے کے سبب شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہواؤں کی رفتار 30.6 کلو میٹر (17 ناٹیکل مائل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔
دوپہر کے بعد ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر (25 ناٹیکل مائل) تک تجاوز کر سکتی ہے۔
شہر کے مضافاتی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
گزشتہ روز، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک، گوا کے ساحلوں سے دور موجود سائیکلونک گردش بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ہے، اس کے زیراثر اسی علاقے میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔