پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ میں بھی بادل برسنے امکان ہے۔
کم دباؤ کراچی سے تقریباً 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقے مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ اور ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجۂ حرارت سبی میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیرِاعلیٰ پنجاب کا طوفان و بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیشِ نظر انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارش کے بعد نکاسی آب کےلیے سیف سٹی کیمروں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے راولپنڈی میں واسا افسران کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔