بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1 ہزار 58 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔
بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصّے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے۔
ہوا کے کم دباؤ کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، اور بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تاہم اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ تھا، سسٹم کے کمزور ہونے کے بعد ہیٹ ویو کا امکان بھی ختم ہوجائے گا۔
سسٹم کے دور جانے سے سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کچی پیاز کھانے کے حیران کُن فوائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کچی پیاز صرف سالن یا سلاد کا ذائقہ بڑھانے تک محدود نہیں، بلکہ یہ صحت کے لیے ایک قیمتی خزانے کی حیثیت رکھتی ہے۔
اس میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس، اینٹی بیکٹیریل خصوصیات، وٹامنز اور منرلز انسانی جسم پر کئی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ فلاوونائڈز جیسے مرکبات دل کی شریانوں کو صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ کچی پیاز بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مؤثر سمجھی جاتی ہے، جو دل کے دورے کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔ یہ خصوصاً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند مانی جاتی ہے۔
پیاز میں موجود سلفر مرکبات اور کوئرسیٹن بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کچی پیاز میں وٹامن C، زنک اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں جو جسمانی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔
یہ وائرل اور بیکٹیریل انفیکشنز سے تحفظ فراہم کرتی ہے اور جسم کا درجہ حرارت معتدل رکھنے میں معاون ہوتی ہے۔ خاص طور پر گرمیوں میں کچی پیاز کا استعمال ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
کچی پیاز میں موجود فائبر آنتوں کی صفائی میں کردار ادا کرتا ہے، جبکہ اس کی پری بایوٹک خصوصیات آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی افزائش کو فروغ دیتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس دماغ میں آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کر کے یادداشت اور ذہنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔
تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ پیاز کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتا ہے، خاص طور پر خواتین میں۔ اس کے اندر موجود سلفر مرکبات اور کوئرسیٹن جیسے اجزا بعض اقسام کے کینسر (خصوصاً آنتوں، معدے اور پروسٹیٹ کینسر) کے خلیات کی نشوونما کو روکنے میں بھی مفید ہو سکتے ہیں۔