کے الیکٹرک کیلیے 7 سالہ ٹیرف منظور؛ 43 ارب کے یوز آف سسٹم چارجز وصولی کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ نیا ٹیرف منظور کرلیا گیا، جس میں کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو 43 ارب روپے سے زائد کے یوز آف سسٹم چارجز ریونیو کی اجازت دے دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے مالی سال 2023 سے 2030 تک کے لیے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف (Multi-Year Tariff) کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اوسطاً 3.
نیپرا کے مطابق سال 2024-25 کے لیے کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن نظام سے 50.284 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جب کہ 43.447 ارب روپے کی یوز آف سسٹم چارجز ریونیو کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان چارجز کا صارفین پر فی یونٹ تقریباً 3.30 روپے اثر متوقع ہے۔
تاہم نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کے موجودہ بجلی بلوں پر کسی اضافی بوجھ کا باعث نہیں بنے گا کیونکہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین سے بلوں کی وصولی جاری رہے گی۔
ریٹرن آن ایکوٹی کے حوالے سے کے الیکٹرک کی درخواست کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمپنی نے ڈسٹری بیوشن سیکٹر کے لیے 16 فیصد ریٹرن آن ایکوٹی کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے 14 فیصد ریٹرن آن ایکوٹی کی منظوری دی ہے۔ اسی طرح ٹرانسمیشن سیکٹر کے لیے 15 فیصد کی درخواست کے مقابلے میں 12 فیصد ریٹرن آن ایکوٹی منظور کی گئی ہے۔
نیپرا نے اس بات کی وضاحت بھی کی ہے کہ کے الیکٹرک کو دی گئی مالی منظوری میں کچھ تبدیلی ممکن ہے، بشرطیکہ کمپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے باقاعدہ منظوری حاصل کرے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے لیے
پڑھیں:
بھکر؛ شادی میں شرکت کیلیے آنے والی 4 سالہ ننھی بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
بھکر:سلیمان چوک، چاہ خصوریاں والا، شہانی نوانی روڈ کے قریب ایک المناک واقعے نے خوشیوں بھرے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا۔ لاہور سے اپنی خالہ کی شادی میں شرکت کے لیے آنے والی 4 سالہ ننھی بچی جنت، کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنت دختر فرمان علی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔ اس دلخراش حادثے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بچی کھیلتے ہوئے اچانک کھلے مین ہول میں جا گری، جہاں فوری ریسکیو کے باوجود اسے نہ بچایا جا سکا۔ ننھی جان کی موت نے شادی والے گھر میں کہرام برپا کر دیا ہے جہاں قہقہوں کی جگہ آہیں گونج رہی ہیں۔
اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندان نے ڈپٹی کمشنر بھکر سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں جگہ جگہ کھلے مین ہولز عوام کے لیے جان لیوا خطرہ بن چکے ہیں، جن کی مرمت اور حفاظت کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نظر نہیں آتے۔
ننھی جنت کی میت کو آبائی گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہر آنکھ اشکبار ہے۔