لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوئے. کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی ویڈیو لنک پر پیشی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جج اور تمام افراد کو جنگ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو اس پر جج نے جواب دیا آپ کو بھی بہت مبارک ہو.

(جاری ہے)

اس دوران عمران خان کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے اور ساری قوم کی فتح ہے سابق وزیراعظم کے وکیل میاں محمد حسین نے وزیراعظم پر جرح کا آغاز کیا وکیل نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ اپنے دعوے میں ان اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس بھجوایا؟ وزیراعظم نے کہا، یہ بات درست نہیں ہے. وکیل نے سوال کیا، کیا یہ درست ہے کہ عمران خان نے خود اخبارات کو ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا؟ اور مزید پوچھا کہ اسی لیے آپ نے اخبارات کو فریق بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی؟ جس پر شہباز شریف نے انکار کیا شہباز شریف نے بتایا کہ دعوی ہذا 7 جولائی 2017 کو دائر ہوا ان کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ 28 اپریل کو عمران خان نے ایک جلسہ اسلام آباد میں کیا تھا.

انہوں نے تصدیق کی کہ 29 اپریل کو اخبار میں اسی تقریر سے متعلق خبر شائع ہوئی سابق وزیراعظم کے وکیل نے سوال کیا، کیا اس کے علاوہ آپ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے خلاف کوئی اور دعوی دائر کیا ہے؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا، کوئی دوسرا دعوی دائر نہیں کیا. سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ان پر دس ارب روپے کا جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی الزام لگایا تھا جس پر عمران خان کے وکیل نے سوال کیا، پانامہ کیس کیا تھا؟ جس پر شہباز شریف کے وکلا نے اعتراض کیا وکیل نے کہا کہ اگر دعوی میں نہ لکھا ہوتا تو سوال نہ کرتا.

دوان سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محمد حسین چوٹیا صاحب بہت پروفیشنل ہیں، یہ بات پھر کہہ رہا ہوں، بہت بڑا بددیانتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، دس ارب کا الزام لگایا گیا، یہ سیدھا سادھا کیس ہے شہباز شریف نے کہاکہ پانامہ کیس اخبارات اور ٹی وی پر آیا تھا، اس لیے تحریر کیا. وکیل نے الزام لگایا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے حقائق چھپا رہے ہیں اس پر شہباز شریف نے کہا، یہ درست نہیں ہے غیر ضروری سوال نہ کیے جائیں شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ مجھے ترکی، آذربائیجان، ایران کے دورے پر جانا ہے.

عمران خان کے وکیل محمد حسین نے جواب دیا، آپ کے دعوی سے سوال کیے جا رہے ہیں عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیاکہ آئندہ کون سی تاریخ رکھی جائے، بتا دیں؟ عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا وکیل نے سوال کیا پر شہباز شریف عمران خان کے نے کہا کہ کے وکیل یہ درست

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، وہ وہاں 3 روزہ قیام کریں گے۔ 

پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کا استقبال کیا ۔ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، سمیت وفاقی وزراء عطاء تارڑ ، محمد عون چوہدری ، خواجہ محمد آصف  سمیت اہم شخصیات وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔ 

وزیراعظم لندن میں تین روز قیام کریں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف دورۂ لندن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ 

شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  • وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی پر عدالت نے سخت ایس او پیز نافذ کردیں
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  • ایک کیخلاف جارحیت دوسرے پر بھی تصور، پاک فوج حرم شریف، روضہ رسولؐ کی محافظ: پاکستان، سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدہ
  • 10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
  • وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل