اسٹارز نے کانکرز کو شکست دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسٹارز نے کانکرز کو 42 رنز سے شکست دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ثنا عروج 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔حورینہ سجاد نے 23 رنز اسکور کیے، نشرہ سندھو اور ماہ نور آفتاب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کانکررز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.
کانکرز کی قیادت کرنے والی قومی ویمن کپتان فاطمہ ثنا نے آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔سدرہ امین بہترین بیٹر، رامین شمیم اور انوشا ناصر بہترین بولر اور سدرہ نواز بہترین وکٹ کیپر قرار پائیں۔
30 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ایونٹ کی فاتح کپتان سدررا امین نے وننگ ٹرافی کے ساتھ 15 لاکھ روپے کا انعام وصول کیا۔کانکرز کی کپتان فاطمہ ثنا خان نے رنر اپ ٹرافی اور 10 لاکھ روپے وصول کیے۔
تقریب تقسیم انعامات میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم، سلیکٹرز اسد شفیق اور بتول فاطمہ سمیت دیگر موجود تھے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔
ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔
کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔
تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔