محکمہ توانائی کی تمام جاری ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آئندہ اسکیموں کے حوالے سے تمام تر قانونی اور کاغذی کارروائی مکمل کی جائیں، اسکے علاوہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ادھوری اسکیموں کے بجٹ کے حوالے سے بھی تجاویز تیار کی جائیں تاکہ انھیں بھی مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انرجی ڈپارٹمنٹ کی تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں میرٹ اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے تمام جاری منصوبوں اور آئندہ مالی سال 26-2025ء میں رکھی جانے والی اسکیموں کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ، سیکریٹری محکمہ توانائی مشتاق احمد سومرو، پروجیکٹ ڈائریکٹر (ایس ایس ای پی) محفوظ قاضی، سی ای او (ایس ٹی ڈی سی) سلیم شیخ کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان بھی شریک تھے۔ وزیر توانائی کو اس موقع پر تمام متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا۔
اس موقع پر اجلاس کو آئندہ مالی سال 26-2025ء میں رکھی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر توانائی نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ اس موقع پر آئندہ مالی سال 26-2025ء کیلئے تجویز کی گئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ اسکیموں کے حوالے سے تمام تر قانونی اور کاغذی کارروائی مکمل کی جائیں، اس کے علاوہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ادھوری اسکیموں کے بجٹ کے حوالے سے بھی تجاویز تیار کی جائیں تاکہ انھیں بھی مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ نجم احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اور ان کا محکمہ ترقیاتی اسکیموں کی تیاری اور کاغذی کاروائیوں کے حوالے سے ہر ممکنا تعاون کیلئے تیار ہیں، کسی بھی مشکل کی صورت میں پی اینڈ ڈی کی ٹیکنیکل ٹیم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اسکیموں کے حوالے سے ترقیاتی اسکیموں وزیر توانائی جاری ترقیاتی کی جائیں
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی موسم کو متاثر کر رہا ہے۔ اس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان برقرار رہے گا۔
پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Hours of torrential rain have triggered severe flooding in Lahore, submerging thousands of homes and affecting millions in Pakistan’s second-largest city. The extreme monsoon weather has caused widespread damage, according to emergency services. Residents say it is the worst… pic.twitter.com/IYCbDSEg9Y
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 22, 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بالائی اور جنوب مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں، بالخصوص سیاحوں اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر میں سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بڑا آپریشن مکمل
ادھر قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے بھی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تیز بارش، آندھی یا گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے بارش پاکستان سیلاب محکمہ موسمیات