اسلام آباد:

ممتاز شاعر اور مقتدرہ قومی زبان و اکادمی ادبیات کے سابق سربراہ افتخار عارف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اچھی شاعری پڑھنے کو میسر ہو تو بڑی نعمت ہے۔

افتخار عارف نے ابھرتے ہوئے شاعر عمیر علی انجم کو ان کے تازہ شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری میں ان کے عہد کے دکھ اور مسائل واضح دکھائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب یہ نوجوان ہمیں بڑے کینوس میں کام کرتا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا دکھائی دے گا اور یہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔

افتخار عارف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اچھی شاعری پڑھنے کو میسر آجائے تو بڑی نعمت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افتخار عارف

پڑھیں:

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر بات چیت

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ، جس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کےلیے قائم حکومتی وفد کے دوروں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد کے مختلف دوروں میں پاکستان کے بیانیے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، رانا ثناء اللّٰہ اور مصدق ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  

متعلقہ مضامین

  • بھارت دنیا بھر میں ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستانی سفیر
  • سیارہ مشتری کبھی موجودہ سائز سے دو گنا ہوا کرتا تھا
  • مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر کا شکار ہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار
  • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر بات چیت
  • خط: خوشبو، شاعری اور ایک کھویا ہوا زمانہ
  • ڈ ی آئی خان اور عارف والا میں فائرنگ, وکیل سمیت 3 جاں بحق
  • معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • پنجابی ادب کا درخشاں ستارہ غروب، معروف شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے
  • مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر کا شکار ہیں، عاصم افتخار