پاکستان نے آئندہ مہم جوئی کی تواسے تباہ کر دیں گی،مقبوضہ کشمیرکے کٹھ پتلی لیفٹیننٹ گورنر کی بڑھک
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سری نگر:مقبوضہ کشمیرکے کٹھ پتلی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڑھک لگائی ہےکہ اگر پاکستان نے آئندہ کوئی بھی مہم جوئی کی کوشش کی، تو ہماری مسلح افواج اسے تباہ کر دیں گی۔
ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے شکست خوردہ بھارتی افواج کاحوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ ہماری افواج جرات مندہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وارننگ دی جا چکی ہے، اگر اس نے آئندہ کوئی بھی مہم جوئی کی کوشش کی، تو ہماری مسلح افواج اس ریاست کو تباہ کر دیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جات برادری اور معاشرے کے تمام طبقات کے افراد سے اپیل کی کہ وہ قومی ہم آہنگی کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔