غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 220 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
غزہ حکومت کے دفتر برائے اطلاعات نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ "برق غزہ” نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر صحافی حسان مجدی ابو وردہ جبالیہ النزلہ کے علاقے میں اپنے گھر پر بمباری کے دوران شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر قابض اسرائیل کی جاری نسل کش جنگ نے ایک اور فلسطینی صحافی کی جان لے لی۔ غزہ حکومت کے دفتر برائے اطلاعات نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ "برق غزہ” نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر صحافی حسان مجدی ابو وردہ جبالیہ النزلہ کے علاقے میں اپنے گھر پر بمباری کے دوران شہید ہو گئے۔ اس اندوہناک حملے میں ان کے متعدد اہل خانہ بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ اس المناک واقعے کے بعد شہید فلسطینی صحافیوں کی مجموعی تعداد 220 ہو چکی ہے، جو 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ ہر ایک صحافی، جو قلم اور کیمرے کے ذریعے سچائی کا پرچم بلند کر رہا تھا، آج صہیونی جارحیت کا نشانہ بن کر خاموش کر دیا گیا۔ حکومتی میڈیا کے دفتر نے اپنے بیان میں شہید ابو وردہ اور تمام شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قابض اسرائیل کی ان وحشیانہ اور منظم کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جن کا مقصد سچ کو دفن کرنا اور فلسطینیوں کی آواز کو خاموش کرنا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی کیلئے مذاکرات کا راستہ بہتر ہے یا احتجاج کا؟ پرویز الہٰی سے صحافی کا سوال
اسکرین گریبسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مفاہمت بہتر ہے، مذاکرات میں کوئی نہ کوئی صورت نکل آتی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کیلئے مذاکرات کا راستہ بہتر ہے یا احتجاج کا؟
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مذاکرات ہوتے ہیں، مفاہمت بہتر ہے، مذاکرات میں کوئی نہ کوئی صورت نکل آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بہتری کی اُمید رکھنی چاہیے، اُمید ہے حالات بہتر ہوں گے۔27ویں آئینی ترمیم اور صدر کی تبدیلی تو آپ سے سن رہا ہوں۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے بھی ایک خط لکھا ہے، جب مشاورت ہوگی تو پتہ چلے گا۔
واضح رہے کہ صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی آج جنگلات اراضی ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔