کوئٹہ سے تونسہ جانے والی بس کو مسافروں سمیت اغواء کیے جانے کی خبرں کی حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
تونسہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی بس کو مسافروں سمیت اغواء کیئے جانے کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ، یہ معاملہ اغواء نہیں بلکہ دو فریقین کے درمیان لین دین کا تنازع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی ’’ صدا بہار ڈائیووو‘‘ بس کو بوستان کلی قاسم میں جمشید ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد مسافر اور عملے سے اغواء کر لے گئے ، بس کے مالک کی شناخت اعجاز قیصرانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسلح افراد بس کو راستے میں روک رہے ہیں اور پھر اپنے ساتھ لے گئے ۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو بیوی نے تھپڑ مار دیا
Balochistan: Assistant Commissioner Clarifies Bus Incident in Boostan as Business Dispute, Not Kidnapping
بلوچستان: بوستان سے مسافر بس کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ یہ لین دین کا تنازع ہے، اسسٹنٹ کمشنر#Balochistan #BusIncident #Boostan #BusinessDispute #SecurityUpdate #TheCWONews pic.
تاہم بعدازاں ذرائع سے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ اغواء کا نہیں ہے بلکہ کمپنی کے مالک اور کچھ افراد کے درمیان مالی تنازعہ کا نتیجہ ہے جس کی تصدیق اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ بوستان سے مسافر بس کو اغواء نہیں کیا گیا بلکہ یہ لین دین کا تنازعہ ہے ۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونےوالی 5 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں ایئر بلیو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 110 ،عمان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورایئر سیال کی لاہور جانے والی دو پروازیں پی ایف 145 اور 143 منسوخ ہوگئیں۔
پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،پروازوں کی منسوخ کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
ملتان: سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی