—فائل فوٹو
کرتارپور راہداری کے زیرو ٹرمینل گیٹ آج بھی بند ہیں۔
شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔
مقامی سکھ یاتریوں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپو رہداری معمول کے مطابق کھلی ہے، وہ بھارتی یاتریوں کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر اور ان کی آمد کے منتظر ہیں۔
بھارت نے آج پانچویں روز نہ یاتریوں کی لسٹ دی ہے اور نہ ہی کوئی پیغام دیا ہے۔
کرتار پور انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کی میزبانی کے لیے مکمل انتظامات کر رکھے ہیں۔
ادھر دربار میں آئے یاتریوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرتارپور راہداری کھولے اور مذہبی مقامات کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرتارپور راہداری
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ
انتظامیہ لاعلم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے سے جواب طلب کر لیا
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کلاس بی کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ ہم کسی ایسے معاملے یا پیشرفت سے واقف نہیں ہیں۔پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی B کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلیوں سے متعلق اس وقت ہمارے پاس کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔پی آئی اے نے جوابی مراسلے میں کہا کہ جسے "قیمت سے متعلق حساس معلومات” قرار دیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اہک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی بی کے حصص میں غیر معمولی تبدیلی نظر آئی ہے، اس حوالے سے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے سے جواب طلب کیا۔