وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی: ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز

انقرہ(آئی پی ایس) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ترک زبان میں اپنے پیغام میں رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ معیشت، تجارت اور سلامتی پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو قائم رکھے۔

قبل ازیں اپنے ایکس پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ترکیہ کیلئے ’’پیارے بھائی‘‘ کے الفاظ لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ’’استنبول میں پیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، جس میں حالیہ پاکستان بھارت تنازعہ میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان نے شاندار فتح حاصل کی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستانی عوام کی طرف سے ترک بھائیوں اور بہنوں کیلئے شکریہ کے جذبات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ملاقات میں کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات، خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ملاقات میں ناقابل تسخیر برادرانہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے اعلامیے کے مطابق پاک ترکیہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، دو طرفہ دیرینہ، تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں حمایت پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا ترکیہ کی حمایت دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، لازوال رشتے کی عکاس تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحادکونسل مخصوص نشتوں کی حقدار نہیں، ججز آئینی بینچ امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے: بیرسٹر گوہر علی بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خزانہ پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہباز شریف اور ان کے وفد

پڑھیں:

وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
  • وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات ، مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدلعزیز سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات