پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا، دنیا ہماری ترقی کی رفتار پر حیران ہے: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پرحیران ہے، پاکستان میکرواکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے معیشت پرمثبت اثرات ہوئے، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونےسے شفافیت آئے گی۔
سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی پر مہم کا آغاز کردیا
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ری لانچ کے عمل سے گزر رہی ہے، تنخواہ دارطبقے کیلئے ٹیکس جمع کرانے کا عمل آسان بنائیں گے، معیشت میں ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن کی جانب جارہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی، کوشش کی گئی اجلاس نہ ہو اور پاکستان کا ایجنڈا ڈسکس نہ ہو، پاکستان کا کیس میرٹ پر ڈسکس ہوا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کئے، اگر پاکستان اہداف پورے نہ کرتا تو مشکل پیش آتی، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی اور مشن واپس جا چکا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، رواں ہفتے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔
بروقت دورہ ،مثبت نتائج
محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ سول اور ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، آج دنیا پاکستان کی معاشی کارکردگی کی معترف ہے، حکومت معاشی ترقی کا مستحکم حل چاہتی ہے، معاشی ترقی کیلئے ٹرانسفارمیشن ضروری ہے، حکومت طویل المدتی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نظام اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، انرجی سیکٹر میں بھی اصلاحات ہو رہی ہیں، پاکستان میں معاشی استحکام آچکا ہے اور دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے۔
تقریب کے اختتام پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں معیشت بارے مثبت ردعمل آیا ہے۔
حکومت کا بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی کیلئے اہم اقدام کا اعلان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب آئی ایم ایف پاکستان کی
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔