وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک موجودہ فرسودہ نظام کو جدید، ڈیجیٹل اور مؤثر طرزِ حکمرانی میں تبدیل نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نظام میں انقلابی تبدیلیاں حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ حکمرانی ممکن ہو سکے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت جمعے کے روز  ہونے والے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کرانے کی ہدایت کی اور ہر شعبے میں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو عالمی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اس موقع پر وزارتِ توانائی کی جانب سے نظامِ حکمرانی کو بہتر بنانے اور اصلاحات کے نفاذ کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ماڈل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 7 دہائیوں سے ایک ہی پرانے نظام پر چل رہا ہے، جس کے ذریعے ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس کا نوجوان افرادی قوت سب سے بڑا سرمایہ ہے، جو دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہا اور کہا کہ اصلاحات، نقصانات میں کمی، اور قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت جیسے اقدامات دیگر وزارتوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے فوری ایکشن میں آ جائیں، سیلابی خطرے پر تیاری مکمل رکھی جائے، وزیراعظم

انہوں نے عالمی شہرت یافتہ ماہرین اور کنسلٹنٹس کی مدد حاصل کرنے کو ناگزیر قرار دیا تاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سوچ اور طرزِ حکمرانی اپنائی جا سکے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دیگر وزارتوں اور اداروں کی ازسرِ نو تشکیل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے جو توانائی کی وزارت میں ہونے والی اصلاحات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ عمل سفارشات مرتب کرے۔ کمیٹی کا مقصد جدید نظام سے ہم آہنگ انسانی وسائل کی بھرتی اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے اصلاحاتی منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔

اجلاس کو برفینگ میں بتایا گیا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پلان کے تحت وزارت میں 134 اسٹریٹجک ہدایات پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔ وزارت پالیسی سازی، مانیٹرنگ اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہے، جبکہ تکنیکی شعبہ ماہرین پر مشتمل ہے جو نفاذ، اختراع اور عملی منصوبہ بندی کے امور انجام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ہدف معیشت کی ترقی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے، وزیراعظم

بریفنگ کے دوران ماہرین کی پروفائلز اور وزارت کے موجودہ نظامِ کارکردگی پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، احد چیمہ، سردار اویس لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اجلاس اصلاحات اویس لغاری بچت کارکردگی وزارت توانائی وزارتیں وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اجلاس اصلاحات اویس لغاری بچت کارکردگی وزارت توانائی وزارتیں وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا وزیراعظم شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے قطر روانہ ہوں گے

اسلام آ باد:

وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے  قطر جائیں گے۔

   پاکستان کے شراکت میں بلایا گیا    یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔

  او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر و دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔  

قبل ازیں یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم نے 11 ستمبر 2025 کو دوحا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت کی مضبوطی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہباز شریف
  • عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
  • عرب اسلامی سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے قطر روانہ ہوں گے