ماہرین زرعی پیداوار ڈبل کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کریں: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خاں نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی ماہرین فی ایکڑ زرعی پیداوار کو دوگنا کرنے کے لیے ایک روڈ میپ، ٹیکنالوجیز اور حکمت عملی وضع کریں۔ ملک کی فی ایکڑ پیداوار دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ ملک کو زرخیز زمین اور ذہنوں سے نوازا گیا ہے۔ ہمیں غذائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار بڑھانے کے لیے وسائل کا دانشمندانہ استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ مسلح افواج ہمارے ملک کا فخر ہیں جو پوری کوششوں اور قربانیوں سے ملک کی حفاظت کر رہی ہیں اور اسے دنیا کی بہترین افواج جانا جاتا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا کیس مؤثر طریقے سے پیش کرنے پر میڈیا اور حکومت کی بھی تعریف کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں بنا دیں
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے کے صدر راجہ پرویز اشرف نے آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ یہ کمیٹیاں اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کی مانیٹرنگ اور انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق13رکنی پنجاب کمیٹی کے کنوینئر سید حسن مرتضیٰ، ممبران میں رانا فاروق سعید خان، شھزاد سعید چیمہ، عثمان ملک، فیصل میر، غلام مرتضیٰ ستی، ندیم اصغر کائرہ، رانا اکرام ربانی، رانامشتاق احمد ظفر عباس لک، فاروق یوسف گھرکی، جمیل کلس اور علی جعفر شامل ہیں۔ لاہور اربن ڈویڑن کمیٹی کی کنوینئر ثمینہ خالد گھرکی جبکہ ممبران میں چوہدری محمد اسلم گل، میاں محمد ایوب، چوہدری محمد اشرف، رانا جمیل احمد منج، زاہد ذوالفقار خان، آصف محمود ناگرہ، چوہدری عاطف رفیق امجد علی جٹ، فائزہ ملک، نرگس خان اور رانا اشعر نثار۔ لاہور رورل ڈویژن کے کنوینئر رائے شاہ جہاں بھٹی، ممبران میں جاوید بھٹی، آصف علی کھوکھر، سید ابرار حسین شاہ، آصف خان اور چوہدری محمد نواز گل۔