احتجاج کیلئے نکلنے والوں کو دھر لیا جائے گا، پی ٹی آئی کو رانا ثناء کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ احتجاج کے لیے باہر نکلیں گے، انہیں دھر لیا جائے گا۔
رانا ثناہ نے کہا کہ ہم ہر معاملے میں مولانا فضل الرحمان سے رہنمائی لیتے ہیں، وہ افہام و تفہیم اور مذاکرات کے داعی ہیں، پاکستان اس وقت خوشحالی اور ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور عدم استحکام روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
لیگی رہنما نے تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جتنے بھی احتجاج کرتی آئی ہے، وہ کبھی پرامن نہیں رہے، یہ کہتے تو ہیں کہ احتجاج پرامن ہوگا، لیکن انہیں پرامن احتجاج کا مطلب ہی نہیں آتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود پی ٹی آئی رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ آئیں بیٹھ کر بات کریں، اگر آپ چاہیں تو میں اسپیکر چیمبر میں آ کر بات کر لیتا ہوں۔
رانا ثنا نے عمران خان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 6 بائی 8 کی جیل میں ہیں اور جیل قید کا ہی نام ہے، ایک قیدی احتجاجی تحریک کیسے چلا سکتا ہے؟ جن سے اس کا رابطہ ہوگا، مشکلات ان کے لیے ہوں گی۔
انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو تحریک کا حصہ بننے کا حق ہو سکتا ہے، لیکن برطانوی حکومت کی اجازت کے بغیر وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی ہوئے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بابر اعظم کے پاس ون ڈے میں نیا ریکارڈ بنانے، کئی لیجنڈز سے آگے نکلنے کا سنہری موقع
قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بلے باز بابر اعظم کے پاس ون ڈے سیریز میں نئے ریکارڈز بنانے اور کئی لیجنڈز سے آگے نکلنے کا سنہری موقع ہے۔
طویل عرصہ سے آؤٹ آف فارم بابر اعظم کی جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کے بعد شائقین کرکٹ نے ان سے ایک بار رنز کے انبار لگانے کی امیدیں باندھ لی ہیں۔
بابر اعظم اب تک 134 میچز کی 131 اننگز میں 19 سنچریاں بناچکے ہیں۔
وہ اس سیریز میں دو سنچریز بناکر لیجنڈ سعید انور کا پاکستان کی جانب سے سب زیادہ 20 ون ڈے سنچریز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
ایسا کرنے سے بابر اعظم نہ صرف سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیں گے بلکہ برائن لارا، مہیلا جے وردنے اور جو روٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے جن کی ون ڈے سنچریز کی تعداد 19 ہے۔
بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 41 رنز درکار ہیں۔ اگر وہ ایسا کرلیتے ہیں تو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں بلے باز بن جائیں گے۔
اگر وہ نصف سنچری سے زائد اسکور بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ لیجنڈ ویون رچرڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔